خاطب
سن ری گوری
سن ری گوری! میری بات
لکھن تیرا چنی رات
ہے نہ گوری دل کی بات
کیسے کٹیں گی چنی رات
❦ ❦ ❦
سن ری گوری! میری بات
یاد پیا کی لاگے رے
نین میں تارے جاگے رے
پگلی ان کا وعدہ کیا
کچے رنگ کے دھاگے رے
❦ ❦ ❦
سن ری گوری! میری بات
اُڑ جا کل موئے کالے
کون ہیں میرے آنے والے
روتے روتے راتاں کاٹے
بن گئے دیپک دل کے چھالے
❦ ❦ ❦
سن ری گوری! میری بات
کن نے دیا ہے کن کا سات
ہے نہ گوری دل کی بات
٭ ٭ ٭